بھورا ڈکیت گینگ گرفتار ، 10لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

 بھورا ڈکیت گینگ گرفتار ، 10لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پولیس تھانہ صدرکبیروالانے ڈکیتی معہ قتل،اور رابری میں ملوث تصور عرف بھورا ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا اور 10لاکھ روپے مالیت کی ٹیوب ویل موٹر، رکشہ، سامان کریانہ اور نقدی برآمد کرلی۔۔۔

 تھانہ صدر کبیروالا پولیس نے ڈکیتی معہ قتل میں ملوث نانی مار گینگ کا سرگرم رکن بھی گرفتار کیا۔ یہ بات ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی تھانہ صدر کبیروالا نے ڈکیتی معہ قتل، ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں ملوث تصور عرف بھورا ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں ثقلین ولد محمد خان اور ندیم ولد رمضان نائچ کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈکیتی معہ قتل میں ملوث نانی مار گینگ کا سرگرم رکن شہزاد عرف شدا بھی گرفتار کر لیا اور گرفتار ملزمان سے 10 لاکھ مالیت کی ٹیوب ویل موٹر، رکشہ، سامان کریانہ اور نقدی برآمدکر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور 04 عدد بھی برآمدکر لیے گئے ۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان سے قتل معہ ڈکیتی سمیت ڈکیتی اور رابری کی تقریبا ایک درجن وارداتیں ٹریس کی گئیں ،پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں