زکریا یونیورسٹی:کالونیوں میں غیر قانونی رہائشیوں کا انکشاف،انخلا کا حکم

زکریا  یونیورسٹی:کالونیوں  میں  غیر قانونی  رہائشیوں  کا  انکشاف،انخلا کا  حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریایونیورسٹی میں غیر قانونی رہائشیوں کاانکشاف ،گھرفوری خالی کرنے کاحکم تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی رہائشی کالونیوں میں بڑھتی ہوئی چوریوں کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدام کے دوران انکشاف ہوا کہ ۔۔۔

بڑی تعداد میں غیر قانونی پرائیویٹ افراد ان رہائشی کالونیوں میں رہتے ہیں اورگھروں پران کاقبضہ ہے جبکہ متعدد ریٹائرڈ افراد بھی گھر خالی کرنے کاتیار نہیں جس پر یونیورسٹی حکام نے سخت اقدام کرنے کافیصلہ کیاہے اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ رہائشی کالونیوں میں بڑی تعداد میں ایسے افراد رہ رہے ہیں جو پرائیویٹ ہیں اور ان کو الاٹمنٹ بھی نہیں ہے یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر ریٹائرڈ ملازمین جن کی رعایتی مدت بھی ختم ہو چکی ہے ، مکان خالی کرنے کے نوٹسز جاری ہونے کے باوجود اب بھی غیر قانونی طور پر مکان پر قابض ہیں کالونیوں کے الاٹیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی پرائیویٹ شخص ان کے گھر پر قابض نہ ہو یا ان کے ساتھ رہائش پذیر ہو اور ریٹائرڈ ملازمین کووارننگ دی جاتی ہے کہ وہ (15) دنوں کے اندر مکانات خالی کر دیں، ایسا نہ کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اوران کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں