جہانیاں میں جلوسوں کے روٹس پر ناقص انتظامات

جہانیاں میں جلوسوں کے روٹس پر ناقص انتظامات

جہانیاں(نمائندہ دنیا) جہانیاں میں محرم الحرم میں تحصیل انتظامیہ کے ناقص انتظامات، چیف آفیسر ٹی او فنانس سمیت متعدد افسر ڈیوٹی پر ہی نہیں آئے ۔۔۔

 جلوسوں کے روٹس پر گندگی کے ڈھیر جلوس روٹس کو پائپ کی بجائے قناتیں لگا کر بند کیا گیا سٹریٹ لائٹس بھی نہیں لگائیں گئیں جلوس اندھیرے میں نکالے گئی میٹھے پانی کی سبیلیں بھی فوٹو سیشن تک محدود رہیں وزٹ کی بجائے ٹھنڈے اے سی کمروں تک محدود افسر بات سننے کو تیار نہیں تھے ۔ گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی جمع تھا ،عزاداروں کا شکوہ جبکہ ٹھیکیداروں نے کمیشن طے کرکے بوگس بل نکلوانے کی تیاریاں شروع کردیں ۔ عزاداروں نے ناقص انتظامات اور ڈیوٹی میں غفلت کے ذمہ داران افسروں کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں