شراب پی کر ہلڑ بازی سے روکنے پر وکیل ، اسکے کزن پرتشدد

شراب پی کر ہلڑ بازی سے روکنے پر وکیل ، اسکے کزن پرتشدد

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)شراب پی کر ہلڑ بازی سے منع کرنے پر وکیل اور اسکے کزن کو پانچ افراد نے تشدد کانشانہ بناڈالا ۔

بستی محمد پورہ کامران چوک کے رہائشی مدبرحنیف ایڈووکیٹ نے درخواست دی کہ گزشتہ روز چار اوباش نوجوان جن میں کامران وغیرہ نے شراب پی رکھی تھی اورہلڑ بازی کر رہے تھے میں ان کو روکا کہ کم از کم محرم کا احترام کریإ تو وہ مجھے گالیاں دیتا ہوا چلا گیا میں اپنے ڈیرہ سے اپنی گاڑی پر آرہا تھا کہ جب کامران چوک ڈھاریاں پہچا تو آگے ملزم کھڑے تھے جن میں مشرف اور فیصل کے پاس پسٹل،زبیر اور عاصم کے پاس ہاکیاں اور سلمان کے پاس چاقو تھا مشرف اور فیصل نے مجھ پر پسٹل تان لیے اور کہا کہ گاڑی سے باہر آجاؤ آج تمہیں دیکھتے ہیں کہ تم مجھ کو ہلڑبازی سے روکتے ہو فیصل نے میرے سر پر پسٹل کا بٹ مارا جس سے میرے سر سے خون بہنے لگا ،کزن اعجاز شریف نے مجھے بچانے کی کوشش کی تو سلیمان نے اس کے بازو پر چاقو کا وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور مشرف نے پسٹل سے مجھ پر دو فائر کیے جس سے میں بال بال بچ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں