200سکولوں میں کرم بکس، آئی ٹی کی تربیت کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے 200 سکولوں میں کروم بکس اور آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی بتایا گیاہے کہ پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے 200 سکولوں کو کروم بکس فراہم کرنے کے لیے ٹیک ویلی یوکے اور کینیڈا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
جس کا مقصد، طلباء اور اساتذہ میں ڈیجیٹل لرننگ اور آئی ٹی کی مہارتوں کو بڑھانا ہے کروم بکس کی فراہمی کے علاوہ، ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کے تعاون سے پنجاب میں 10,000طلباء اور اساتذہ کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرے گی۔ یہ تعاون ‘‘ڈیجیٹل پنجاب ’’ کے وژن کو حاصل کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے ۔حکام کاکہنا ہے کہ طلباء کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کیلئے روایتی سائنس اور آرٹس کے مضامین کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کو بھی دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔اس اقدام کا مقصد طلباء کو مستقبل کیلئے اہم ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرکے صوبے کے تعلیمی منظرنامے کو بہتر بنانا ہے ۔