وہاڑی، سرکاری رقبہ قابضین سے واگزار کرالیا گیا
وہاڑی (نمائندہ دنیا ) نواحی چک نمبر 561 ای بی میں سرکاری رقبہ پر ناجائز قابضین کے خلاف مقامی شہری غضنفر کی درخواست پر انتظامیہ کا ایکشن اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان کی ہدایت۔۔۔
پر یو ٹی تحصیلدار فرقان افضل نے محکمہ مال ٹیم کے ہمراہ 561 ای بی میں کاروائی کرتے ہوئے نادر بھٹی اور سرور بھٹی سے ایک کینال سے زائد مالیتی سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا جبکہ علاقہ مکینوں غلام نبی، وسیم تاج، بابر ریاض، رمضان حاکم و دیگر اہلیان دیہہ نے محکمہ مال کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ با اثر افراد جو گاؤں کے مین چوک میں عرصہ دراز سے قابض تھے اور سڑک بند کر کے نئی مزید تعمیرات کر رہے تھے ۔