حضرت امام حسینؓ حق اور سچ کے سفیر، مولانا خالد نقشبندی

حضرت امام حسینؓ حق اور سچ  کے سفیر، مولانا خالد نقشبندی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)جامعہ غوثیہ فریدیہ مظہر العلوم 35ڈبلیو بی میں شہادت حضرت امام حسین ؓکانفرنس سے مولانا خالد فیاض نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ حق اور سچ کے سفیر ہیں۔

کربلا کے میدان میں حق و باطل کا عظیم معرکہ سرانجام پایا جس میں تمام انبیاء کے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے امام حسینؓ نے اپنے نانا کے دین اسلام کو بچانے کیلئے اپنے گھر کا ہر فرد قربان کردیا اہل بیت کی اسلام کیلئے دی گئی قربانیاں لازوال ہیں ۔قاری محمد یعقوب فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کربلا کے واقعہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ جیسے بھی حالات ہوں حق پر ڈٹے رہنا ہی ایک مومن کی شان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں