خود ساختہ مہنگائی سے عوام کا جینا محال،انتظامیہ بے بس

 خود ساختہ مہنگائی سے عوام کا  جینا محال،انتظامیہ بے بس

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑ سرگانہ اور گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی میں اضافہ، عوام کا جینا محال ہوگی۔

ا، انتظامیہ صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔تفصیل کے مطابق باگڑ سرگانہ اور گردونواح میں کھانے پینے کی اشیاء باالخصوص دالیں ،چینی، گھی ،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے ،دکانداروں نے خود ساختہ ریٹ بڑھا دئیے ،پھل چارگنا زائد قیمت پر فروخت ہورہے ہیں،شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔ دیگر اشیاء کی خریداری تو دور کی بات کچھ طبقات صرف سبزی کی خریداری تک نہیں کر سکتے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں