کہروڑپکا:تحفظ ختم نبوت ویکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )تحفظ ختم نبوت ویکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی ۔
تحصیل امیر جمعیت علما اسلام مولانا محمد بن عبدالرحمن کی قیادت میں مدرسہ حفظ القران سے تحفظ ختم نبوت و یکجہتی فلسطین ریلی میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے ہمارے عقائد بے لچک ہیں اور اسکے حوالے سے قوانین میں کسی قسم کی ترمیم و تحریف ناقابل قبول ہے جبکہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے مسلم امہ کے جذبات کو مزید پختہ کر دیا ہے حکومت اسرائیل کی بربریت کو روکنے اور فلسطینی مسلمانوں کے خلاف ظلم و زیادتی کی داستانوں کو بند کرانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے اورتمام متعلقہ پلیٹ فارمز پر آواز اٹھائے ۔