ارشد ندیم نے نوجوانوں کیلئے مثال قائم کردی، سہیل چودھری

ارشد ندیم نے نوجوانوں کیلئے  مثال قائم کردی، سہیل چودھری

ملتان ( کرائم رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ملتان ریجن خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے چھوٹے سے قصبے سے۔

 تعلق رکھنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتے پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے نوجوانوں کے لیے کامیابی کی روشن مثال قائم کی ہے ۔ جنہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم ہمارے ہیرو ہیں جنہوں نے گولڈ میڈل جیت کر جشن آزادی کا مزہ دوبالا کردیا۔ یہ ملتان ریجن کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں