ٹماٹر،پیاز کی طلب و رسد میں اضافہ بڑا مسئلہ:سیکرٹری زراعت
ملتان(وقائع نگار خصوصی )سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ ٹماٹر اور پیاز کی طلب اور ۔
رسد میں اضافہ بڑا مسئلہ ہے ،صوبہ پنجاب میں پیاز اور ٹماٹر کی آف سیزن کاشت کا متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ، اس ضمن میں ٹماٹر اور پیاز کی مقامی پیداوار میں اضافہ کیلئے پلان تیار کیا جا رہا ہے ۔ وہ زراعت ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے غور کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں اور سپلائی اتار چڑھاؤ میں کمی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹماٹر اور پیاز کی آف سیزن کاشت کیلئے سائنسدانوں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ پنجاب میں ٹماٹر کی آف سیزن کاشت کیلئے موسمی حالات کے مطابق موزوں علاقوں بار ے فیلڈ فارمیشنز کو ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ پنجاب میں پیاز کی آف سیزن کاشت بارے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جا رہی ہے ۔ پنجاب میں موسمی سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایک جامع پلان تیار کیا جا رہا ہے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چودھری عبدالحمید، ڈائریکٹر جنرل زراعت اصلاح آبپاشی ملک محمد اکرم، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں اور ڈائریکٹر زراعت توسیع لاہور ڈویژن شیر محمد شراوت سمیت دیگر افسر وں نے شرکت کی۔