چوپڑہٹہ،ہمت کارڈ کے حوالے سے رجسٹریشن جاری

چوپڑہٹہ،ہمت کارڈ کے حوالے سے رجسٹریشن جاری

چوپڑہٹہ ( نمائندہ دنیا) صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر گورنمنٹ پنجاب کی افراد باہم معذوری کی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

امداد و بحالی کے منصوبہ \\\" ہمت کارڈز \\\"کے حوالے سے تحصیل میاں چنوں میں بھی کام جاری ہے ۔پی پی 208 کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب تحصیل میاں چنوں رانا بابر کی نمائندگی کرتے ہوئے چودھری مظہر حسین نے تحصیل میاں چنوں میں خصوصی افراد کے ہمت کارڈ کے لیے ویریفکیشن عمل میں شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تحصیل میاں چنوں محمد عمر نے ہمت کارڈ کے لئے اہل افراد کی گھر گھر جا کر ان کی ویریفکیشن کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔چودھری مظہر حسین نے حکومت پنجاب کے اس احسن قدم کو بہت سراہا اور کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا وہ طبقہ ہے جن پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہمیشہ سے رہی ہے اور اس ضرورت کو وزیراعلی پنجاب نے اپنے ویژن کے مطابق اپنی ترجیحات میں صف اول میں رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں