یوم آزادی، ہائیکورٹ بینچ، بار،لاآفس میں تقاریب کا اہتمام

یوم آزادی، ہائیکورٹ بینچ، بار،لاآفس میں تقاریب کا اہتمام

ملتان (کورٹ رپورٹر)ملک بھر کی طرح یوم ازادی کے موقع پر ملتان میں بھی لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ ، ہائی کورٹ بار ملتان اور ہائی کورٹ ملتان بینچ لا افس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوں گی ۔

 پرچم کشائی کی یہ تقاریب صبح اٹھ بجے منعقد ہوں گی ۔ سب سے پہلے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کی مرکزی عمارت میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی ۔ جس میں لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ پر تعینات جسٹس صاحبان شریک ہوں گے ۔ تقریب ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داروں وکلا اور لا آفیسر بھی شریک ہوں گے ۔ پرچم کشائی کی دوسری تقریب ہائی کورٹ بار ملتان کے لا افس میں منعقد ہوگی ۔ اسی طرح ہائی کورٹ بار ملتان میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوگی ۔ جس میں صدر ہائی کورٹ بار ملک سجاد حیدر میتلا اور جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی کے ہمراہ دیگر وکلا عہدے دار شریک ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں