چلڈرن کمپلیکس ،نمونیامیں مبتلامزید دو بچے رپورٹ
ملتان(لیڈی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس ملتان میں چوبیس گھنٹے کے دوران نمونیا میں مبتلا مزید 02 مریض بچے رپورٹ ہوئے ،رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا میں مبتلا جاں بحق بچوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے ۔
تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ میں مبتلا دو مریض بچے رپورٹ ہوئے جبکہ ترجمان چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر معاذ کے مطابق رواں سال نمونیہ چیسٹ انفیکشن کے شکار 2 ہزار 715مریض بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے ان رپورٹ ہونے والے نمونیہ میں مبتلا بچوں میں سے 69بچوں نے چلڈرن کمپلیکس میں دم توڑا جبکہ 2ہزار 626بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے یوں اس وقت نمونیا، چیسٹ انفیکشن میں مبتلا 20مریض بچے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔