پی ایچ اے کا جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

پی ایچ اے کا جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

ملتان(وقائع نگار خصوصی)پی ایچ اے ملتان نے جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔قلعہ کہنہ قاسم باغ پر 14اگست کی شام میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔

پپٹ شواور میجک شو بھی منعقد ہوگا۔پی ایچ اے ہیڈ آفس کو جھنڈیوں،جھنڈوں اور غباروں سے آراستہ کر دیا ہے ۔رواں سال 14اگست کو جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے نے پارکوں اور گرین بیلٹس کے دورہ کے موقع پر کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بھرپور جوش و جذبے سے منائیں گے ۔فیملیز کے لئے بہترین سہولت مہیا کی جائے گی عوام الناس نظم و ضبط کا خیال رکھتے ہوئے پروگرامز سے لطف اندوزہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں