سولر پینلز کے نام پر فراڈ،شہری کروڑوں روپے سے محروم
رنگ پور (نمائندہ دنیا)مظفر گڑھ کے علاقے احمد پور سیال میں سولر پینلز کے نام پر ملکی تاریخ میں سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا، عمیر گجر اور اس کے ساتھیوں نے شہریوں کے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے ۔
یونیک سولر احمد پور سیال کا مالک جوآنہ بنگلہ سے آصف سے چھ کروڑ 68 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا۔آصف نے تھانہ رنگ پور میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ عمیر گجر نے عوام سے 25 ارب روپے کا فراڈ کیا ہے ، شہریوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملزمو کو فوری گرفتار کر کے ہماری ریکوری کرائی جائے ۔