بی زیڈیو،ٹرانسفارمر مرمت،اضافی وصولیوں کا انکشاف
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں خلاف قانون ٹرانسفارمر مت کراکے لاکھوں روپے اضافی وصول کرنے کاانکشاف تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے الیکڑیکل منٹی نینس ڈیپارٹمنٹ میں خلاف قانون اقدامات کرکے یونیورسٹی خزانہ کو نقصان پہنچانے کا سکینڈل سامنے آیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی حکام نے قانون بنادیا تھا کہ بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت میپکو کی سرکاری ورکشاپ سے کرائی جائے گی جس کی ادائیگی براہ راست میپکو اکائونٹس میں کی جائے گی مگر یہ پابندی ہوا میں اڑادی گئی ہے ۔پرائیویٹ ورکشاپ سے ٹرانسفارمر مرمت کرائے جارہے ہیں جس سے خزانہ کو لاکھوں روپے کانقصان پہنچایا جارہا ہے اس سلسلے میں ایک کیس ٹیکسٹائل کالج کا بھی سامنے آیا ہے جہاں پر نصب ٹرانسفارمر میپکو کی ملکیت ہے مگر زکریا یونیورسٹی کے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ نے اس کی مرمت پرائیویٹ الیکٹریشن سے کرائی اور اس کی ایک کوائل جو لاکھوں روپے کی تھی کے اضافی پیسے لیے گئے اس ٹرانسفارمر کو لگانے کے لئے کرین بھی پرائیویٹ طور پرمنگوائی گئی اس بابت میپکو حکام نے بھی کارروائی کاعندیہ دیا ہے ۔