ٹیکسٹ بک بورڈ کا نویں ،11ویں کی کتب تبدیلی کا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نویں اور 11ویں کی نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال سے نویں اور11ویں جماعت کی نصابی کتب میں تبدیلی ہوگی، اردو انگریزی فزکس، کیمسٹری، بیالوجی کی کتب میں تبدیلی کی جائے گی۔ کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کی کتب بھی تبدیل ہونگی،دہم کلاس کی مطالعہ پاکستان تبدیل کی جائے گی جبکہ کمپیوٹر کی کتاب نام بھی تبدیل کرکے اس کا نیا نام کمپیوٹر سائنس اینڈ انٹرنشپ ہو گا۔ تعلیمی سال 2025 اور 26 کے لیے کتابوں میں تبدیلی کی جائے گی، اس سلسلے میں ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب کی تبدیلی کے لیے کام شروع کردیا۔