خانیوال میں پی ایچ اے کے قیام کیلئے اقدامات شروع

خانیوال میں پی ایچ اے کے قیام کیلئے اقدامات شروع

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )حکومت پنجاب کی طرف سے دیگر اضلاع کیساتھ خانیوال میں بھی پی ایچ اے قیام کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

 جس پرضلعی انتظامیہ نے پی ایچ اے قیام کیلئے عملی کام شروع کردیا ہے اس ضمن میں مختلف محکموں کے پاس 50 سرپلس مالی و بیلداروں کی خدمات میونسپل کمیٹی خانیوال کے سپرد کردی گئی ہیں-ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر صدارت پی ایچ اے کے حوالہ سے اہم اجلاس ہوا جس میں اے ڈی سی آر عبدالستار خان،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،چیف آفیسر مہر اویس نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور گرین بیلٹس کی بحالی کیلئے پی ایچ اے کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ستھرا پنجاب مہم نے تحت ہر علاقہ کی صفائی اور خوبصورتی کو یقینی بنایا جارہا ہے -دریں اثناء پنجاب حکومت نے ماہانہ صفائی فیس اور ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں