جلیل آباد، منشیات فروش 1کلوہیروئن سمیت دھر لیا گیا
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ جلیل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم حمادحسن کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی ۔
ملزم کو تھانہ جلیل آباد کے علاقے ڈیرہ اڈا چوک صلاح الدین ڈوگر پارک کے گیٹ سے گرفتار کیا۔ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد جاوید وینس نے سب انسپکٹر محمد عدنان، اے ایس آئی علی رضا اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی ۔