جشن میلادالنبیؐ، علما کی امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

جشن میلادالنبیؐ، علما کی امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وہاڑی پولیس کی جشن عید میلاد النبی ؐکے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے علماء سے میٹنگ۔

 ،جلوسوں کے روٹس کا دورہ۔ڈی پی او منصور امان نے ڈپٹی کمشنر آصف حسین شاہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام علما کرام و مذہبی اقابرین کے ساتھ جامعہ مسجد غلہ منڈی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،تمام علماکرام و مذہبی اکابرین نے وہاڑی پولیس کے ساتھ ہر قسم کا بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی او منصور امان نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ کے علاوہ ہر مشکوک شخص کی سرگرمی پر نظر رکھیں اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت پولیس کارروئی کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں