عید میلاد النبی ؐ پر بہترین انتظامات ، لنگر ،سبیلیں لگائی گئیں

عید میلاد النبی ؐ پر بہترین  انتظامات ، لنگر ،سبیلیں لگائی گئیں

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)ملک بھر کی طرح باگڑسرگانہ میں بھی جشن عید میلاد النبی ؐ بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا ۔

،عاشقان رسول ؐکی بہت بڑی تعداد دوردوسلام کے نذرانہ پیش کرتے ہوئے اردگرد کے علاقوں سے اڈا پل باگڑسرگانہ کے مقام پر جلوس میں شامل ہوتے رہی، مختلف جگہوں پر لنگر اورسبیلوں کا وسیع انتظام کیا گیا ۔

جلوس کی سکیورٹی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ۔پولیس کے جوان جلوسوں کے اختتام تک اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں