شہری کی غیرقانونی حراست ، ایس ایچ او ، اے ایس آئی پر مقدمہ

شہری کی غیرقانونی حراست ، ایس ایچ او ، اے ایس آئی پر مقدمہ

مظفرگڑھ ، خان گڑھ(سٹی رپورٹر ) پولیس تھانہ شاہ جمال نے ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ کے حکم پر شہری کو بلاوجہ حوالات میں بند کرنے پر اپنے ہی تھانہ کے ایس ایچ او آفتاب شبیر اور اے ایس آئی ریاض احمد لغاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق شاہ جمال کی خاتون سمیرا نے ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ کی عدالت میں حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے بھائی محمد شہباز کو پولیس تھانہ شاہ جمال کے ایس ایچ او آفتاب شبیر اور اے ایس آئی ریاض احمد لغاری نے 31 اگست سے گرفتار کر رکھا ہے ۔ اسے حوالات میں بند کر کے تشدد کر رہے ہیں ۔ جبکہ اس کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے ۔ جس پر فاضل سیشن جج نے بیلف مقرر کیا ۔ جس نے پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہباز کو برآمد کر لیا ۔ بیلف کے چھاپے کے دوران محرر تھانہ شہری کی حراست کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کر سکا۔ اور کہا کہ مذکورہ شہری اپنی مرضی سے ٹائلٹ استعمال کرنے کے لیے حوالات میں گیا ہے ۔ بیلف نے محبوس شہری کو برآمد کرنے کے بعد فاضل عدالت میں پیش کیا ۔ جس پر فاضل ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ نے اسے آزاد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کو ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جس پر پولیس تھانہ شاہ جمال نے زیر دفعہ 324 ت پ اور 155 سی پولیس آرڈر کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں