آوارہ کتوں کی بھرمار، بچوں ،خواتین کومشکلات

آوارہ کتوں کی بھرمار، بچوں ،خواتین کومشکلات

قصبہ گجرات(نامہ نگار )قصبہ گجرات آوارہ کتوں کی بھر مار ،چھوٹے بچوں اور خواتین کا سکول و کالجز میں جانا محال ہو گیا ۔

تلفی کا مطالبہ،شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات شہری خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے ۔شہر کے مصروف بازاروں شہری آبادی سمیت سکول اور مساجد کے راستہ میں کتوں کی بھرمار ہے بچوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ۔سڑکوں بازاروں اور بالخصوص سکول کے راستے میں شہر بھر کے چوراہوں میں آوارہ کتوں کے غول نظر آتے ہیں سکول اور کالج کے اوقات میں بچوں اور خواتین کا سکول کالجز میں جانا محال ہو گیا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سے اوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

 

f

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں