ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال کو 50ہزار جرمانہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ضلع وہاڑی میں ون ڈش پر عملدرآمد اور انسداد تجاوزات کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے شادی ہالز اور مختلف مارکیٹس کے دورے کئے۔
ون ڈش کی خلاف ورزی پر ایک شادی ہال کو 50 ہزار روپے جرمانہ اور دکانوں کے آگے سے تجاوزات کو خاتمہ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ میرج فنکشن ایکٹ کے تحت ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا گیا اور تجاوزات کو ختم کرایا گیا ۔