دنیاپورکہروڑپکا روڈ کی مرمت و بحالی کے ترقیاتی منصوبہ کا افتتاح

دنیاپورکہروڑپکا روڈ کی مرمت و بحالی کے ترقیاتی منصوبہ کا افتتاح

لودھراں (سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر اور رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن خان کانجو نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام سڑکیں بحال پنجاب خوشحال کے تحت دنیاپورکہروڑپکا روڈ کی مرمت و بحالی کے ترقیاتی منصوبہ کا افتتاح کر دیا ۔

ایم این اے عبدالرحمن خان کانجو نے چک 15 ایم کے مقام پر ایکسین غلام فرید محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت پنجاب سے 24 کلومیٹر طویل روڈ کے ترقیاتی منصوبہ بارے بریفننگ لی ،منصوبہ پر 22 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی ،روڈ کی مرمت و بحالی سے دونوں تحصیلوں کے لاکھوں مکینوں کو ذرائع آمدورفت اور آنے جانے کے لئے آسان اور تیز تر سفری سہولت میسر آئے گی ۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے شاہ محمد جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور انعم صغیر باجوہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ حافظ محمد ظفر اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں