گرڈ سٹیشنوں کی بروقت مرمت کی جائے ،ملک یوسف
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او میپکو ملتان سرکل ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈسٹیشنوں کی مرمت کا پروگرام بروقت مکمل کیاجائے اور فوری طورپر متاثرہ گرڈسٹیشنوں /فیڈرز سے بجلی کی بحالی مقررہ شیڈول میں یقینی بنائی جائے ۔
ان خیالات کا اظہار 132KV میاں والی قریشیاں گرڈسٹیشن کے ششماہی مرمتی پروگرام کی معائنہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے جی ایس او /ایس ایس اینڈ ٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ ورک پرمٹ کے مطابق فیڈرز کی لوڈمینجمنٹ کی جائے اور شعبہ آپریشن کے سٹاف کو بھی مطلع کیاجائے ۔ کا م کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیاجائے ۔