کوٹ ادومیں وارداتیں، نقب زنی ، لاکھوں کا نقصان
کوٹ ادو(نامہ نگار)تھانہ سٹی کے نزدیک کریانہ سٹور کی چھت پھاڑ کر گیراج سے ٹریکٹر کی بیٹریاں کمرہ کی کھڑکی کی توڑ کر زیورات چوری کرلئے گئے ۔
الگ الگ مقدمات درج ‘ موضع ہالہ کے رہائشی محمد عارف ملیہہ نے پیرپٹھان چوک نزد بائی پاس روڈ کریانہ سٹور بنایا ہوا ہے نامعلوم چور چھت میں نقب لگا کر گھی، سگریٹ، کریم، چائے پتی، سرف لے گئے دائرہ دین پناہ چوک بازار میں امجد قریشی کی کریانہ دکان سٹور کی چھت میں نقب لگا کر 16ہزار چوری کرلئے وارڈ نمنر 1کے رہائشی زاہد الرحمن قریشی کے گیراج سے نامعلوم چور ٹریکٹر کی قیمتی بیٹریاں کھول کر لے گئے ۔محمد دانش ارائیں کے گھر کی دیوار پھلانگ کر نامعلوم چور صندق سے 30 ہزار چوری کرلئے موضع رکھ ٹبہ کے رہائشی اللہ ڈتہ کے کمرہ کی کھڑکی توڑ کر نامعلوم چور 4 تولہ طلائی زیورات لے اڑے ۔