بصارت کے عالمی دن پر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تقریب

وہاڑی(نمائندہ دنیا‘نمائندہ خصوصی )بصارت کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے آئی کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر بصارت کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی کیلئے پودا لگایا گیا کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد واک کی گئی۔۔۔
اس موقع پر ماہر امراض چشم ڈسٹرکٹ آئی سرجن ڈاکٹر غلام حسین آصف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آنکھیں قدرت کا نایاب تحفہ ہے عالمی دن منانے کا مقصد نظر کی کمزوری اور نابینا پن سے بچنے سمیت دیگر آنکھوں کی بیماریوں سے بچاو اور انکی آگاہی پیدا کرنا ہے آنکھوں کی 80فیصد سے زائد بیماریوں کا علاج ممکن ہے اور بروقت تشخیص سے مرض کا علاج ممکن ہے موجودہ دور میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جس میں مسلسل کمپیوٹر اور موبائل کا استعمال بھی آنکھوں کی نظر کو متاثر کرتا ہے اس لئے آنکھوں سے پانی آنا، جالا بننا درد محسوس ہونا آنکھوں کے گرد رنگت کا تبدیل ہونے سفید اور کالا موتیا سمیت دیگر علامات کا فوری علاج ممکن ہے ، پرائمری سطح پر بچوں کے داخلے سے قبل ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دینا چاہئے چھوٹے بچوں کی پیدائش کے بعد آنکھیں چھوٹی بڑی ہونے پر ایک آنکھ کمزور ہوجاتی ہے جس کا علاج ممکن ہے جبکہ 40 سال سے زائد عمر افراد اپنی آنکھوں کو لازمی اچھے معالج سے چیک اپ لازمی کروائیں۔ تاکہ بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہو اور آنکھوں کی بیماریوں سے بچا جاسکا۔۔ اس موقع پر ایم ایس فراز احمد،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یاسین،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر فریڈ ہالو فاونڈیشن عمر فاروق،اسسٹنٹ زین العابدین،ڈاکٹر سحرش،تہمینہ بتول اور دیگر موجود تھے ۔