میپکوکا آپریشن، 23بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

میپکوکا آپریشن، 23بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)میپکوسرکل مظفرگڑھ اور ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل قانون نافذ کرنے والے اداروں رینجرز، ایف آئی اے ودیگر ایجنسیوں اورپولیس کی مشترکہ ٹیموں نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کئے ۔

ایک روز میں میپکوسب ڈویژن فسٹ، سیکنڈمظفرگڑھ اور میپکوسب ڈویژن خان پوربگاشیر کے مختلف علاقوں بستی ڈھل،باغ ولا،بستی بھمبے والا،بستی مراد،چوارے والا،شیخوپورا،گھس منڈی،پکا مخدوم،عظیم والا،ٹبی شیرآبادوغیرہ سے 23صارفین کو ڈائریکٹ کنڈی سسٹم، میٹر ٹمپرنگ اور بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ،چار کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا،تاریں اور میٹر اتار لئے گئے ،پکڑے گئے بجلی چوروں کو بھاری جرمانے بھی کئے جا رہے ہیں، مقدمات کے اندراج کیلئے تھانوں میں استغاثے بھی ارسال کردئیے گئے ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرفرقان زکریانے اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا،مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں