ترقیاتی منصوبوں کے باعث بجلی بند رہے گی

ترقیاتی منصوبوں کے  باعث بجلی بند رہے گی

ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، فیڈرز کی بائفرکیشن، لائنوں اور پولز کی شفٹنگ اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 15اکتوبر کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔

اس بندش سے ملتان سرکل کے 11کے وی اسماعیل آباد، اولڈ لار،پیر اسماعیل، نشاط ملز،اے اینڈ بی، ریڈیو پاک، کبیر آباد، فیملی فوڈاور ملتان کینال ویو فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں