کہروڑپکامیںقصابوں، دودھ فروشوں کی لوٹ مارجاری

کہروڑپکامیںقصابوں، دودھ فروشوں کی لوٹ مارجاری

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )قصاب و دودھ فروش عوام کو لوٹنے میں مصروف، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غیر فعال ۔ تفصیل کے مطابق کہروڑ پکا میں قصابوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا نیا طریقہ اپنایا ہوا ہے۔

عوام کو صاف شدہ گوشت دینے کے بہانے کم وزن دے کر بیوقوف بنا رہے ہیں، ایک کلوگرام گوشت کی قیمت وصول کر کے صرف 900 گرام گوشت فراہم کرتے ہیں ،صفائی کے نام پر 100 گرام وزن کم کردیا جاتا ہے ، یہ عمل کھلے عام جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ،کمیٹیاں اور متعلقہ افسروں کی عدم توجہ کی وجہ سے عوام کو استحصال کا سامنا ہے ۔ دودھ اور دہی فروشوں نے بھی من مانے ریٹس مقرر کر رکھے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے عوام کو قصابوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ،فرضی جرمانے اور رسمی کارروائیاں کر کے افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ انتظامیہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے اور قصابوں و دودھ دہی فروشوں کے خلاف سخت کاررروائی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں