تونسہ بیراج پر اراضی زبردستی خالی کرانا معاشی قتل،فرقان آصف

تونسہ بیراج پر اراضی زبردستی خالی  کرانا معاشی قتل،فرقان آصف

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کوٹ ادو فرقان آصف بزدار نے کہا ہے کہ کارپوریٹ ایگریکلچر سسٹم کے تحت تونسہ بیراج پانڈ ایریا کی ہزاروں ایکڑ پرمشتمل اراضی کاشتکاروں سے زبردستی خالی کرانا معاشی قتل ہے۔

کاشتکاروں پر ظلم ڈھانے کے بجائے مالکانہ حقوق دیکر آباؤ اجداد کا رقبہ نسلوں کو منتقل کردیا جائے ،ان سے رقبہ واگزار کرانے سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہوجائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع متوانی والا موضع لومڑ والا میں گاڈی برادری کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایکشن کمیٹی کے سردار سراج الدین خان گاڈی سردار سعداللہ خان گاڈی نے بتایا کہ آباؤ اجداد سے پانڈ ایریا کی اراضی کاشت کررہے ہیں۔، محکمہ ایریگیشن کو ادائیگی بھی کرتے رہے ، مختلف فورمز پر قانونی حقوق منواتے ہوئے ،اراضی کاشت کررہے ہیں ،جرائم پیشہ عناصر مسلح افراد اراضی پر قبضہ کی نیت سے بٹھا دیا گیا ہے ، یہ کامیاب ہوگئے تو علاقہ نو گو ایریا بن جائے گا ،کچہ سے زیادہ خطرناک ڈاکو راج قائم ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں