جمعیت طلبہ عربیہ کا اکتوبر، نومبر میں اتحاد طلبہ مہم کا اعلان

جمعیت طلبہ عربیہ کا اکتوبر، نومبر میں اتحاد طلبہ مہم کا اعلان

ملتان (کرائم رپورٹر) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان نے ماہ اکتوبر و نومبر میں اتحاد طلبہ مدارس مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ مہم کے ذریعے مدارس کے طلبہ کو متحد اور بیدار کیا جائے گا اس مہم کا مقصد طلبہ کو یکجا کر کے ان کے اجتماعی مطالبات کو تسلیم کروانا ہے ۔

 جن میں اسلامی نظام تعلیم کا قیام، طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ، ہر سطح کی اسناد کو قانونی حیثیت دلوانا اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع کی فراہمی شامل ہیں۔ مدارس کی تمام اسناد کو قانونی حیثیت حاصل نہ ہونے کے باعث مدارس کے طلبہ کا تعلیمی اور معاشی استحصال ہو رہا ہے ۔ روزگار کے یکساں مواقع فراہم نہیں ہو رہے ۔ طبقاتی نظام تعلیم نے طلباء کو کئی حصوں میں منقسم کر دیا ہے ۔مدارس کے اکائونٹس اور رجسٹریشن کے مسائل درد سر بنے ہوئے ہیں۔ رجسٹریشن کے پراسیس کو بہت مشکل بنا دیا گیا ہے ۔ مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی روک تھام ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں