رقبہ تنازع پر مسلح افراد کا ڈنڈوں سوٹوں سے نوجوان پرتشدد
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)رقبہ تنازع پر مسلح افراد کا ڈنڈوں سوٹوں سے نوجوان پرتشدد۔
،تشویشناک حالت میں چھوڑ کر فرار ۔تفصیل کے مطابق موضع ہنجرائی مستقل کے رہائشی عبدالمجید سونہارا کھنڈ کا بھائی محمد اسلم رقبہ پر ہل چلانے کے لئے گیا تو محمد سہیل، فاروق مٹھو، عبدالرؤف، درویش، نوید نے گالم گلوچ شروع کردی ،منع کیا تو ڈنڈے سوٹوں سے حملہ آور ہوکر لہو لہان کردیا ،چھڑانے آنے والے بھائی سلیم اور بیٹے شہزاد پر پسٹل تان کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے جس پر تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔