ستھراپنجاب پروگرام ،شہرمیں گندگی کے ڈھیر

ستھراپنجاب پروگرام ،شہرمیں گندگی کے ڈھیر

گگومنڈی(نامہ نگار)صاف ستھراپنجاب پروگرام کاغذوں تک محدود شہرمیں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

،گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنی والی بدبواورتعفن سے شہریوں کابراحال محکمہ لوکل گورنمنٹ کاعملہ دفتروں میں آرام کرنے میں مصروف۔ حکومت نے پنجاب کوصاف ستھرابنانے کے لئے کروڑوں روپے فنڈزجاری کرتے ہوئے شہروں اوردیہاتوں میں صفائی ستھرائی کرنے کے لئے محکمہ لوکل گورنمٹ کوفرائض سونپ رکھے ہیں لیکن گگومنڈی شہرسمیت اس سے ملحقہ تمام یونین کونسلزکے دیہاتوں میں ہرطرف گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں شہریوں محمداکرم،محمدافضل،فرزندعلی،محبوب ودیگرکاکہناتھاکہ صاف ستھراپنجاب صرف کاغذی کاروائیوں تک ہی محدودہے گگومنڈی شہراوریونین کونسلزکے دیہاتوں میں لگے ہرطرف گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں جن سے اٹھنے والی بدبواوتعفن سے سانس لینابھی محال ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں