گگو منڈی:سب انجینئر محکمہ انہار بنگلا رسول پور کو معطل
گگو منڈی(نامہ نگار)سب انجینئر محکمہ انہاربنگلا رسول پور کو معطل کر دیا گیا چیف انجینئر ساہیوال زون نے سب انجینئر رسول پور سیکشن محمد سہیل کو فرائض سے غفلت اور کرپشن کے الزامات پر فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔۔۔
سب انجینئر محمد سہیل کے خلاف کئی محکمانہ انکوائریاں زیر سماعت ہیں کاشتکاروں نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ سب انجینئر نے جان بوجھ کر موہگے خراب کر دیئے تھے اور نہر کا پانی بھی کم کر دیا تھا اور اس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث نہر بھی ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے کسانوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا صدر انجمن حقوق عوام گگو منڈی محمد رفیق نظامی ایڈوکیٹ کی قیادت میں کاشتکوروں کے ایک وفد نے چیف انجینئر نعمان بیگ سے ملاقات میں اپنی شکایات سے اگاہ کیا جس پر چیف انجینئر نے کاشتکاروں کے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔