نظام انصاف کا دوہرا معیار بہت بڑا ظلم وزیادتی،مہر فیصل حیات

 نظام انصاف کا دوہرا معیار بہت  بڑا ظلم وزیادتی،مہر فیصل حیات

باگڑ سرگانہ (نامہ نگار)بڑے آدمی کو انصاف اس کی دہلیز پر، غریب لوگ دربدر، نظام انصاف کا دوہرا معیار بہت بڑا ظلم وزیادتی ہے ۔سماجی رہنما مہر فیصل حیات دیندار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک میں بڑے آدمی کو انصاف کی فراہمی اس کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہے۔

جبکہ چھوٹے لوگ انصاف لینے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور پھر بھی ان کو انصاف ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بنا دیا گیا ہے ، معاشرے کی اس طبقاتی تقسیم نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ،وہ اپنے آپ کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کرنے لگے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں