کچہری چوک پر احتجاج 11نامزد سمیت 36 وکلا پر مقدمہ

کچہری چوک پر احتجاج  11نامزد سمیت 36 وکلا پر مقدمہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ کی گرفتاری کیخلاف جمعہ کے روز کچہری چوک پر احتجاج کرنے والے وکلاء کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 وکلاء کیخلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا،مقدمے میں 11 وکلا ء کو نامزد کیا گیا ہے جن میں ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس،زاہد شاہ،عمر مصطفیٰ،عصمت مسعود،بلال بھٹہ،سکندر عباس،ملک ایاز تھہیم،ملک شبیر،ملک یاسین تھہیم،مظہر دستی،وجاہت دستی،ملک عامر پونٹہ ایڈووکیٹ شامل ہیں جبکہ مقدمے میں 25 وکلا نامعلوم کے طور پر شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں