مظفرگڑھ:صدر ڈسٹرکٹ بار شفیق الرحمن کو رہا کردیا گیا

مظفرگڑھ:صدر ڈسٹرکٹ بار شفیق الرحمن کو رہا کردیا گیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے صدر ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ کو رہا کردیا گیا،ملک شفیق الرحمن ملانہ کو تحریک انصاف کا ضلعی صدر ہونے کی وجہ سے جمعرات کے روز انکے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 اور انکی گرفتاری کیخلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء گزشتہ 2 روز سے احتجاج پر تھے ،ڈپٹی کمشنر نے  روز کیلئے انکی نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے ،،جبکہ ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ کی بازیابی کیلئے وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے بھی رجوع کیا تھا،ذرائع کیمطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نظربندی کے احکامات واپس لینے کے باعث ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رہائی کے بعد کچہری پہنچے تو وکلاء نے انکا استقبال کیا۔،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ نے انکی رہائی کی جدوجہد کرنے پر وکلاء کو خراج تحسین پیش کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں