شنگھائی کانفرنس سے ملک کاوقار بلند ہوا ،سیاسی رہنما

شنگھائی کانفرنس سے ملک  کاوقار بلند ہوا ،سیاسی رہنما

دوکوٹہ (نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس، سابق ناظم اجمل خان سگو اور چودھری اکبر علی نے ملک پور میں چودھری شبر حسین کے چھوٹے بھائی فخر عباس کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی ا ور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں ہمارا وقار بلند ہوا۔

 نئے معاہدے ہونے سے پاکستان کے روشن مستقبل کا آغاز ہوگا،مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی، دنیا میں ہمارا امیج بہتر ہوا اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوا ،اب شنگھائی کانفرنس میں دنیا کے بیشتر ممالک کے سربراہان اور وزراء خارجہ نے شرکت کی جو پوری پاکستانی قوم کے لیے اعزاز ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں