بورڈز کی منظوری سے 11میپکو ملازمین کی ترقی کے احکامات

بورڈز کی منظوری سے 11میپکو ملازمین کی ترقی کے احکامات

ملتان (خصوصی رپورٹر)پراجیکٹ ڈائریکٹر گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) سہیل بشیر نے پروموشن /اپ گریڈیشن بورڈز کی منظوری سے 11ملازمین کو ترقی /اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

 ٹی اینڈ جی ڈویژن کے اسسٹنٹ لائن مین غلام یاسین کو لائن مین سیکنڈ، ٹی اینڈ آئی ڈویژن کے ہیلپر محمد سیف اللہ کو فٹر سیکنڈ، میٹرک تعلیم کے حامل لاری ڈرائیور محمد عدنان کو جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ اپ گریڈیشن بورڈ کی منظوری سے میٹرک پاس لائن مین فرسٹ عہدے کے 7ملازمین محمد اعظم خان، محمد امجد ناصر، عثمان ارشد، سید منظر عباس نقوی، شہبازعلی، شہباز اسلم اور محمد وقاص ، اسسٹنٹ لائن مین غلام یاسین کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت دو درجہ اپ گریڈ کیاگیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں