سبزیاں مہنگی،دکانداروں کاریٹ لسٹ ماننے سے انکار

سبزیاں مہنگی،دکانداروں کاریٹ لسٹ ماننے سے انکار

گگومنڈی(نامہ نگار)سبزیوں کی قیمتیں آسمان کوچھونے لگیں،دکانداروں کاریٹ لسٹ ماننے سے انکار۔گگومنڈی شہرمیں سبزیوں کی قیمتوں میں سو سے 150فیصداضافہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کارروائی سے گریزاں۔

تفصیلات کے مطابق گگومنڈی شہرمیں سبزی فروشوں نے حکومت کی جاری کردی ریٹ لسٹ کوماننے سے انکارکرتے ہوئے سبزیوں کی قیمتوں میں سو سے ڈیڑھ سوفیصد اضافہ کرکے شہریوں کودونوں ہاتھوں سے لوٹناشروع کردیاہے گگومنڈی شہرمیں آلو80روپے کی بجائے 150روپے کلو ،پیاز115روپے کی بجائے 200روپے کلو،ادرک680روپے کی بجائے 1000روپے کلو،ٹماٹر108روپے کی بجائے 200روپے کلو،لیموں86روپے کی بجائے 250روپے کلوکریلہ130کی بجائے 250روپے کلوکے حساب سے فروخت ہورہاہے دکانداروں نے کھلے عام سبزیوں کی زائدقیمتیں وصول کرکے ڈپٹی کمشنروہاڑی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کامذاق اڑاناشروع کررکھاہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بااثرمافیاکے سامنے ناکام نظرآرہی ہیں شہریوں نے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں