میپکو آپریشن،90کروڑ کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے کنکشن منقطع

میپکو آپریشن،90کروڑ کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے کنکشن منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ملتان سرکل نے ضلع بھر میں 90کروڑروپے سے زائد واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے بجلی کنکشنز منقطع کردئیے ۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نوازبھٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمرشل منیجر سرورانصاری کی سربراہی میں کینٹ، سٹی، ممتازآباد، شاہ رکن عالم،موسیٰ پاک اور شجاع آبادڈویژنوں کے آپریشنل اور ریونیوآفیسرزکی جانب سے تمام نادہندہ وفاقی و صوبائی اداروں کو رواں ماہ کے اختتام تک واجبات اداکرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ڈیفالٹرز محکمہ جات اپنے ذمہ بجلی بلوں کی رقم اداکریں وگرنہ بجلی کنکشنز منقطع کردئیے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ملتان سرکل سرور انصاری نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن، ریلویز ، واسااور دیگر اداروں کے کنکشن بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے تھے تاہم محکمہ ریلویز کی جانب سے 2کروڑروپے اور واساملتان نے8 کروڑروپے کی ادائیگی کراکر اپنے کنکشن بحال کرائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں