کہروڑپکا:ساتھیوں کے حملے میں گرفتار ملزم زخمی
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )پولیس مقابلہ ،ملزم زخمی ملزم چوری نقب زنی کے 14 مقدمات میں ملوث تفصیل کے مطابق پولیس گرفتار ملزم ربنوار عرف ربا کو برریمانڈ جسمانی ریکوری کے لئے لے جا رہی تھی کہ۔۔۔
شاہ پور کے قریب ملزم عباس عرف پپا نے ساتھی فاروق جوئیہ اور نامعلوم کے ہمراہ للکار کرکہا ہم پولیس سے تجھے چھڑوانے آئے ہیں کہہ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی رضوان خان اور ایس ایچ او صدر عمران گجر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔زخمی ہونے والا ملزم ربنواز عرف ربا مویشی چوری ، موٹر سائیکل چوری ، نقب زنی اور چوری سمیت 14 مقدمات میں ملوث ہے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ جات کو الرٹ جاری جبکہ نواحی علاقوں میں ایلیٹ ٹیموں کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔