سابق کونسلر اخلاق شفیع کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)نائب تحصیلدار ملک شفیع اعوان مرحوم کی بیوہ انجمن پٹواریاں تحصیل مظفرگڑھ کے۔
صدر طارق شفیع اعوان ،ایس سی او اسحاق شفیع ،کلرک اے سی آفس صادق شفیع اعوان ،سابق کونسلر اخلاق شفیع اعوان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کا اجتماع بوہڑ والہ میں ہوا جس میں تحریک انصاف کے ایم این اے جمشید دستی،ن لیگی ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ،اے ڈی ایل آر میاں عارف،سابق ایم این اے مہر ارشاد سیال،سابق ایم پی اے سردار عبدالحی دستی ،سابق ن لیگی ایم پی اے حماد نواز ٹیپو،میاں عمران دھنوتر ،ریونیو افسروں اور وکلا،صحافیوں سمیت مقامی شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مرحومہ کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔