ٹرمپ حکومت آنے سے پہلے عمران کی رہائی کی امید لگا نا فضول، مظہر رخسار

 ٹرمپ حکومت آنے سے پہلے عمران کی  رہائی کی امید لگا نا فضول، مظہر رخسار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے۔

 کہاکہ ٹرمپ کی حکومت آنے سے پہلے ہی عمران کی رہائی کی امید لگا نا فضول ہے کیونکہ حکو متوں کے آپس میں تعلقات کی نوعیت اس قسم کی نہیں ہوتی سب اپنے اپنے ملک کے مفادات کو دیکھتے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت سے عمران خان کی رہائی کی امید لگا نا مضحکہ خیز ہے ،پاکستان میں عدالتیں میرٹ پر فیصلے کر رہی ہیں، عدالتیں آزاد اور خود مختار ہیں۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں