وارداتیں،چوروں نے گھر ، شوز سٹور کا صفایا کردیا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)چوری کی وارداتوں میں چورگھر اور شوز سٹور کا صفایا کرگئے ۔
،سعودیہ میں مقیم شہری کے گھرسے طلائی زیورات اور قیمتی سامان غائب جبکہ رقبہ سے موٹر ،سولر انورٹر ،پنکھے ،کاشتکار کی قیمتی اصیل مرغیاں چوری ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ وارڈ نمبر 14 ڈی محلہ ڈیرے والا پھاٹک کے رہائشی اللہ وسایا کھلنگ کی ڈیرہ ریلوے پھاٹک کے قریب جوتوں کی دکان کے تالے توڑ کر چور 7 لاکھ 23ہزارمالیت کے 131 کاٹن جوتے اور 17ہزار روپے نقدی اٹھا کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ پتل غیر مستقل میں اجمل جوئیہ کا بھائی جو سعودیہ میں مقیم تھا ،اس کے گھر کے تالے توڑ کر چور طلائی زیورات ،پار جات ،کمبل ج کی کل مالیت 5 لاکھ بتائی گئی ہے چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع جھنجھن والی میں غلام مرتضیٰ لنگاہ کے رقبہ سے موٹر ،انورٹر سولر ،پنکھے ،جن کی مالیت 2لاکھ 9ہزار بتائی گئی ہے چوری کر لئے گئے ۔تھانہ صدر کے علاقہ موضع کھیڑا کے رہائشی فیاض حسین موچی کی اصیل نسل کی 3 مرغیاں اور2مرغے جن کی مالیت ایک لاکھ بتائی گئی ہے چوری ہوگئیں۔پولیس نے چاروں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔