امن کمیٹی ،انجمن تاجران کے وفد کی ایس ایچ او خان گڑھ سے ملاقات
خان گڑھ(سٹی رپورٹر)امن کمیٹی کے ممبران اور انجمن تاجران کے وفد نے ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ ظریف خان سے تعارفی ملاقات کی۔
جس میں شہر بھر اور تھانہ خان گڑھ کی حدود کے موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ایس ایچ او نے وفد کو اپنی حدود سے جرائم کے خاتمہ کیلئے بھر پور اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ آپ لوگ تعاون کریں، پولیس مایوس نہیں کرے گی، تاجر برادری بازار ،دکانوں اور صرافہ بازار میں سکیورٹی گارڈتعینات کریں،سی سی ٹی وی کیمرے ضرور لگوائیں ۔