ٹاٹے پور کی بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول

ٹاٹے پور کی بیشتر سڑکیں ٹوٹ  پھوٹ کا شکار، حادثات معمول

ٹاٹے پور (نامہ نگار)ٹاٹے پور کی بیشتر سڑکیں عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گہرے گڑھے بن گئے۔

 ،حادثات معمول ،گاڑیاں کھٹارہ بن رہی ہیں،ایمرجنسی میں گزرنا محال ہوگیا،بعض لوگوں نے ان سڑکوں سے گزرنا چھوڑ دیا ، ٹاٹے پور سے ملتان، بدھلہ روڈ اورلوٹھڑ روڈ کی حالت زیادہ خراب ہے ۔یہ سڑکیں پیپلز پارٹی دور اقتدار میں بنائی گئی تھیں،اس کے بعد کئی حکومتیں آئیں لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔عوامی وسماجی حلقوں نے منتخب نمائندوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں